ایک سعودی عرب بدنصبیب لڑکی کی داستان
میری ایک سہیلی نے مجھے اپنے گھر آنے کی دعوت دی میری وہ سہیلی ان لوگوں میں
سے ہے جو انٹرنیٹ کا بکثرت استعمال کرتے ہیں۔اس نے میرے دل میں اس دنیا کو
دیکھنے،اسے جاننے اور استعمال کرنے میں رغبت و شوق کو خوب بھڑکا دیا۔اس نے مجھے
تقریباَ 2ماہ میں ہی یہ سب کچھ سکھلا دیا کہ انٹرنیٹ کو کیسے استعمال کرنا ہے؟اب
میرے شوق کا یہ عالم ہوگیا کہ میں بکثرت استعمال اس کے گھر جانے لگی تھی۔
میں نےاس سے چیٹنگ کرنا سیکھ لیا،میں نے یہ بھی سیکھ گئی کہ کمپوٹر کو کیسے
کھولنا اور انٹرنیٹ میں کیسے داخل ہونا ہے ان 2 ماہ کے دوران میری اپنے شوہر سے ہر
وقت جنگ چھڑی رہتی کہ وہ گھر میں انٹرنیٹ لگوائے لیکن وہ اس چیز کے خلاف تھا۔